Quantcast
Channel: Bhai Hanfi Wazaif and Taweez
Viewing all articles
Browse latest Browse all 763

Wazifa for Magic Asaib Jinn Bad eye

$
0
0

جادو، آسیب اور نظر بد کا علاج


وقوع سحر سے پہلے:



مندرجہ ذیل اذکار کا اہتمام کریں - 


 آيت الكرسي (سورة بقره 255)، ہرنماز کے بعد اور سوتے وقت  

 تينون قل (الإخلاص اور معوذتين) ہر فرض نماز کے بعد اور صبح وشام - تين بار

 شام ميں سوره بقره كي آخري آيتيں [ آمَنَ الرَّسُولُ بِمَا أُنْزِلَ إِلَيْهِ مِنْ رَبِّهِ وَالْمُؤْمِنُونَ كُلٌّ آمَنَ بِاللَّهِ وَمَلائِكَتِهِ وَكُتُبِهِ وَرُسُلِهِ لا نُفَرِّقُ بَيْنَ أَحَدٍ مِنْ رُسُلِهِ وَقَالُوا سَمِعْنَا وَأَطَعْنَا غُفْرَانَكَ رَبَّنَا وَإِلَيْكَ الْمَصِيرُ .........] ( سورة البقره 284- 286)


وقوع سحر كےبعد



 ((اللّهُمَّ ربَ الناسِ أذهِبِ البأسَ واشْفِ أنتَ الشافي لا شفاءَ إلا شفاؤُكَ شفاءً لا يُغادِرُ سَقَماً)) تين بار پڑھ کر دم کریں


 جب رسول ﷺ پر سحر کردیا گیا تو جبریل علیہ السلام نے آپ پر یہ دعا پڑھ کر دم کیا تھا 
((بِسْمِ اللهِ أرْقِيْكَ مِنْ كُلِّ شيءٍ يؤذيك، مِنْ شرِّ كُلِّ نَفْسٍ أوعَيْنٍ حَاسِدٍ، اللهُ يَشْفِيْكَ، بِسْمِ اللهِ أرْقِيْكَ)) (رواه مسلم) تين بار 

 ((أعوذُ بكلماتِ اللهِ التَّامَّاتِ مِنْ شَرِّ مَا خَلَقَ)) صبح شام تين بار ((بِسْمِ اللهِ الذي لا يَضُرُّ مَعَ اِسْمِه شيءٌ فِيْ الأرْضِ وَلا فِيْ السَّمَاءِ وَهُوَ السَّمِيْعُ الْعَلِيْمُ)) صبح شام تين بار

 بیری کے سات ہرے پتے لے کر انہیں باریک پیس لیں،پھر اسے پانی میں ملادیں،اور اس پر آیة الکرسی ، سوره فاتحة، سورہ الکافرون ، سورہ اخلاص، سورہ الفلق ، سورہ الناس ،اور ذیل کی یہ آیتیں پڑھ کر دم کریں


[وَأَوْحَيْنَا إِلَى مُوسَى أَنْ أَلْقِ عَصَاكَ فَإِذَا هِيَ تَلْقَفُ مَا يَأْفِكُونَ * فَوَقَعَ الْحَقُّ وَبَطَلَ مَا كَانُوا يَعْمَلُونَ * فَغُلِبُوا هُنَالِكَ وَانْقَلَبُوا صَاغِرِينَ وَأُلْقِيَ السَّحَرَةُ سَاجِدِينَ * قَالُوا آمَنَّا بِرَبِّ الْعَالَمِينَ *رَبِّ مُوسَىٰ وَهَارُونَ قَالَ فِرْعَوْنُ آمَنْتُمْ بِهِ قَبْلَ أَنْ آذَنَ لَكُمْ ۖ إِنَّ هَٰذَا لَمَكْرٌ مَكَرْتُمُوهُ فِي الْمَدِينَةِ لِتُخْرِجُوا مِنْهَا أَهْلَهَا ۖ فَسَوْفَ تَعْلَمُونَ* لَأُقَطِّعَنَّ أَيْدِيَكُمْ وَأَرْجُلَكُمْ مِنْ خِلَافٍ ثُمَّ لَأُصَلِّبَنَّكُمْ أَجْمَعِينَ] (سورة الأعراف: 117-122)

[وَقَالَ فِرْعَوْنُ ائْتُونِي بِكُلِّ سَاحِرٍ عَلِيمٍ * فَلَمَّا جَاءَ السَّحَرَةُ قَالَ لَهُمْ مُوسَى أَلْقُوا مَا أَنْتُمْ مُلْقُونَ * فَلَمَّا أَلْقَوْا قَالَ مُوسَى مَا جِئْتُمْ بِهِ السِّحْرُ إِنَّ اللَّهَ سَيُبْطِلُهُ إِنَّ اللَّهَ لَا يُصْلِحُ عَمَلَ الْمُفْسِدِينَ* وَيُحِقُّ اللَّهُ الْحَقَّ بِكَلِمَاتِهِ وَلَوْ كَرِهَ الْمُجْرِمُونَ ] (سورة يونس 79-82)
[قَالُوا يَا مُوسَى إِمَّا أَنْ تُلْقِيَ وَإِمَّا أَنْ نَكُونَ أَوَّلَ مَنْ أَلْقَى * قَالَ بَلْ أَلْقُوا فَإِذَا حِبَالُهُمْ وَعِصِيُّهُمْ يُخَيَّلُ إِلَيْهِ مِنْ سِحْرِهِمْ أَنَّهَا تَسْعَى * فَأَوْجَسَ فِي نَفْسِهِ خِيفَةً مُوسَى * قُلْنَا لَا تَخَفْ إِنَّكَ أَنْتَ الْأَعْلَى * وَأَلْقِ مَا فِي يَمِينِكَ تَلْقَفْ مَا صَنَعُوا إِنَّمَا صَنَعُوا كَيْدُ سَاحِرٍ وَلَا يُفْلِحُ السَّاحِرُ حَيْثُ أَتَى] (سورة طه 65-69)


ان سورتوں اور آیتوں کو پڑھ کر اسی پانی پر دم کریں ، پھر اس پانی میں سے کچھ حصہ پی لیں اور باقی ماندہ پانی سے غسل کر لیں،اگر ضرورت محسوس ہو تو دو تین مرتبہ یہ عمل دہرائیں-



نظر بد کا علاج



نظر لگنے سے پہلے



(1) شرعی اذکار واوراد کا اہتمام کیاجائے (سورہ فاتحہ،آیت الکرسی ، قل ھو اللہ احد، معوذتین (سورہ الفلق اور سورہ الناس )، اسی طرح سورہ بقرہ کی آخری دو آیتیں پڑھیں)

(2) جب کوئی چیز بھلی لگے تو اسے چاہیے کہ ماشاءاللہ کہے ۔ یا برکت کی دعا کرے ۔ 
(3) محاسن اور خوبیوں کے مقامات کو ممکنہ حد تک چھپائے


نظر لگنے کے بعد



(1) اگر نظر لگانے والے کا پتہ چل جائے تو اسے غسل کرنے کو کہاجائے (وضوکے اعضاء اور گھٹنوں کو دھلنے کے ساتھ تہبند سے لگے حصے یعنی شرمگاہ پر بھی پانی بہائے )اوراسی پانی کو نظر زدہ کے بدن پر پیچھے سے انڈیل دیا جائے ۔



(2) اگر پتہ نہ چل سکا کہ کس کی نظر لگی ہے تب مندرجہ ذیل وظیفہ پڑھے: 

1. سورہ ملک آیت نمبر 1 سے چار تک (تبارك الذي بيده الملك ..... ينقلب إليك البصر خاسئا....)


2. سورہ قلم کی آخری آیت (وان یکاد الذین ....)



3. سورہ یوسف آیت نمبر 67 (وقال یا بنی لاتدخلوا من باب واحد ...)



4. سورہ فاتحہ،آیت الکرسی ، قل ھو اللہ احد، معوذتین (سورہ الفلق اور سورہ الناس )،اسی طرح سورہ بقرہ کی آخری دو آیتیں پڑھیں –



ہرآیت کو ختم کرنے کے بعد مریض پر دم کریں یا پانی پردم کریں جس میں سے مریض پی لے اور باقی سے غسل کرلے ۔ یا تیل پر بھی پڑھی جاسکتی ہیں جسے مریض روزانہ لگائے ۔



آسیب کا علاج



انہیں اذکار کا اہتمام کرنا ہے جو جادو کے علاج میں( وقوع سحر سے پہلے اور وقوع سحر کے بعد ) گذر چکا ہے ۔



For Rules to do Wazifa and Taweez check this link 

http://hanfi-1.blogspot.com/2013/11/faq.html

Viewing all articles
Browse latest Browse all 763

Trending Articles